بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی

شوبز 10th Jul 2023 252 مناظر

بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک بهی شريک

استنبول: ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کر لی۔ کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔ بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ