جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

قطر نے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

دنیا 10th Mar 2026 412 مناظر
قطر نے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی
دوحہ (ویب ڈیسک) قطری وزارتِ خارجہ نے ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے معذرت کے بعد امید کی ایک کرن پیدا ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد قطر، یو اے ای اور بحرین پر مزید حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قطر خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر جنگ کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان کی تیاری کر رہا تھا، مگر ایران نے معذرت پر ردعمل دینے کا موقع نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر اس جنگ میں فریق نہیں ہے اور اپنے بھرپور دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ قطر سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تاہم اگر مزید حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ