ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب

تازہ ترین 15th Jun 2023 343 مناظر

پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

میئر کراچی کے نتائج کے اعلان کے بعد ڈپٹی میئر کراچی کے لیے مقابلہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔ سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی ہے جہاں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضیٰ وہاب، کاشف شورو حیدرآباد، ارسلان شیخ سکھر، عبدالرؤف میرپور خاص، رشید بھٹی شہید بے نظیر آباد اور انور علی لوہر لاڑکانہ کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ