بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی کے ریسٹورنٹ میں شلوار قمیض میں داخلے پر پابندی، معاملہ عدالت پہنچ گیا

سندھ 11th Jul 2025 299 مناظر
کراچی کے ریسٹورنٹ میں شلوار قمیض میں داخلے پر پابندی، معاملہ عدالت پہنچ گیا
کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں ایک ریسٹورنٹ میں شلوار قمیض پر پابندی کے خلاف شہری نے کنزیومر کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ درخواست گزار لطیف بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ گئے تھے جہاں انتظامیہ نے صرف شلوار قمیض پہننے کی بنیاد پر اندر جانے سے روک دیا، جو کہ انتظامیہ کی پالیسی کے خلاف ہے۔ لطیف بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی پابندی آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کو معافی مانگنے کا حکم دیا جائے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔ کنزیومر کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 14 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ