بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کے ہاسٹل سے شہدادکوٹ کے طالب علم کی لاش برآمد

سندھ 22nd Nov 2023 555 مناظر

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کے ہاسٹل سے شہدادکوٹ کے طالب علم کی لاش برآمد

کراچی (ویب ڈیسک) نادرن پاس کے قریب یونیورسٹی ہاسٹل سے طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہمدرد یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ملنے والی لاش دو سے تین دن پرانی ہے، طالب علم کی شناخت امان کمار کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بی ایس سی تھرڈ ایئر میں پڑھتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش کو اسپتال لے جایا گیا جب کہ مزید تفتیش کے لیے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

طالب علم کے لواحقین نے بتایا کہ امان کمار روم میں اکیلا رہتا تھا، وہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، ذیشان اور باسط روم میں اس کے ساتھ رہتے تھے۔
ہاسٹل انچارج عابد حسین نے بتایا کہ امان کمار کا تعلق شہدادکوٹ سے تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹرز نے موت کو میڈیکل قرار دیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ