بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

زمان پارک کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج, خواتین سميت 36 کارکن گرفتار

تازہ ترین 05th Aug 2023 366 مناظر

زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی بهی ہوئی

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے 36 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ زمان پارک کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے پہنچنے والے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی ہوئی۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 33 کارکنان کو پولیس وینز میں ڈال کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کسی کارکن کو پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نکلیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ