اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ عدالت ہے یا پنچائت: فضل الرحمان

پاکستان 20th Apr 2023 62 مناظر

کل بلاول بھٹو تشریف لائے تھے، بلاول بھٹو مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کے لیے آئے تھے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کل بلاول بھٹو تشریف لائے تھے، بلاول بھٹو مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کے لیے آئے تھے، میری بلاول بھٹو اور ٹیلی فون پر آصف زرداری سے بات ہوئی، مسلم لیگ ن کی قیادت اور وزراء نے فون پر بات کی۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا آئین کی رو سے 90 دن میں انتخابات کرانا ناگزیر ہیں لیکن عمران خان کسی تاریخ پر اتفاق کرلیں تو صحیح ہے، جس شخص کو سیاست سے باہر رکھنا چاہیے تھا سپریم کورٹ اسےسیاست کا محور بنا رہی ہے، عدالت جس اختیار کے تحت دھونس دکھا رہی ہے وہ اس کا اختیار نہیں رہا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ