بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے: سعد رفیق کا انديشه

تازہ ترین 06th Aug 2023 402 مناظر

ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کها ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا که ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا که ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، ٹرین کی رفتار مناسب تھی لیکن پہلے ریلیف پھر تحقیقات ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ