جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کراچی میں ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصلرحسن نورین سے ملاقات

سندھ 24th May 2024 371 مناظر

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کراچی میں ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصلرحسن نورین سے ملاقات

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کراچی میں ایرانی قونصل خانے پہنچ کر ایرانی قونصلرحسن نورین سے ملاقات, ضلع کونسل ٹنڈو محمد خان کے چیئرمین قاسم نوید قمر اور پیپلز پارٹی رہنما راول شرجیل میمن بھی ملاقات میں شریک, سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی , شرجیل انعام میمن کا ایرانی قونصل جنرل سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار, شرجیل انعام میمن کی جانب سے خطے میں امن و امان اور دیگر کاوشوں پر مرحوم ایرانی صدر کو خراج تحسین پیش

شرجیل انعام میمن کا کھنا تھا کھ دکھ کی اس گھڑی میں، صدر ابراہیم رئیسی کے خاندان اور ایران کے عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پڑوسی ممالک کے درمیان امن اور تعاون کو فروغ دینے میں صدر رئیسی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، صدر رئیسی علاقائی سیاست میں گہرے وژن کے رہنما تھے۔ ان کا نقصان نہ صرف ایران بلکہ خطے کے لیے بڑا دھچکا ہے، صدر رئیسی نے ایک متحد اور تعاون پر مبنی خطے کے لیے اپنے ویژن کی ایک پائیدار میراث چھوڑی ہے،
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ