اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

پنجاب میں فحش رقص دکھانے والے تھیٹرز پر پابندی عائد

شوبز 03rd Sep 2023 323 مناظر

پنجاب حکومت نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں فحش رقص دکھانے والے تھیٹرز بند کر دیے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں فحش رقص دکھانے والے تھیٹرز بند کر دیے، آرٹس کونسل کے سربراہان کو بھی عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے تھیٹروں میں جسم فروشی اور وہاں بیٹھے لوگوں کو فحش رقص دکھانے کی شکایت پر وزیر اطلاعات عامر میر نے بڑا ایکشن لے لیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے سربراہان کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا اور فحش رقص دکھانے والے تھیٹرز کو بند کر دیا۔ عامر میر کے مطابق آرٹس کونسل کے دونوں سربراہ فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، ان کی جگہ نئے افسران کی تقرری کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کی آرٹس کونسلز کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی کڑی نگرانی کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ