بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

علی زیدی کو گھر میں ہی جیل کی سہولت مل گئی

تازہ ترین 16th May 2023 284 مناظر

علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیاگیا ہے اور اسے سب جیل قرار دیا گیا

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی میں گھر میں ہی جیل کی سہولت مل گئی۔ علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کردیاگیا ہے اور اسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ انہیں جیکب آباد شفٹ کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، طبیعت خرابی کا حکام کو بتایا تو وہ گھر لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کارکنوں کوتشدد یا امن وامان خراب کرنےکی ہدایت نہیں کی، کارکنان سے ملنے جارہا تھا کہ راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔ علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ یاسمین راشد کو کارکنوں کو روکنے کے باوجود گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ روز علی زیدی کی ایک ماہ کے لیے نظربندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیک آباد جیل حکام کے حوالے کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ