بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر پوپ فرانسس کا موقف

تازہ ترین 03rd Jul 2023 302 مناظر

پوپ فرانسس کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بےحرمتی قابل مذمت

سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز مسجد کے باہر پولیس سکیورٹی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا بیان سامنے آگیا ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پر لندن میں سویڈش سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی انتہائی افسوسناک عمل ہے، سویڈش حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لے۔ احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، پرُامن احتجاج کے ذریعے سویڈش حکومت تک جذبات پہنچانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اماراتی اخبار کو انٹرویو میں سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کو ناقابل قبول گستاخانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بےحرمتی قابل مذمت اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ