اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

اپوزیشن کا پی ٹی آئی کے بانی کی صحت پر لاپرواہی کا الزام، فوری طور پر ذاتی ڈاکٹر تک رسائی کا مطالبہ

تازہ ترین 13th Feb 2026 498 مناظر
اپوزیشن کا پی ٹی آئی کے بانی کی صحت پر لاپرواہی کا الزام، فوری طور پر ذاتی ڈاکٹر تک رسائی کا مطالبہ

ایک سابق وزیراعظم کے ساتھ جان بوجھ کر نامناسب سلوک کیا گیا۔سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف علامہ راجا ناصر عباس

اپوزیشن کا پی ٹی آئی کے بانی کی صحت پر لاپرواہی کا الزام، فوری طور پر ذاتی ڈاکٹر تک رسائی کا مطالبہ سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ایک سابق وزیراعظم کے ساتھ جان بوجھ کر نامناسب سلوک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب رویے اور مبینہ غفلت کے باعث بانی کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی، جو واضح طور پر لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طبی معائنہ کرایا جاتا تو نقصان پر قابو پایا جا سکتا تھا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو فوری طور پر ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی دی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بانی کے مکمل علاج تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ