بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

تازہ ترین 22nd Sep 2023 281 مناظر

یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ ہی مٹی کا تیل بھی سستا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری آتی رہی تو عوام کو مکمل ریلیف نہیں ملے گا تاہم عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے ردوبدل کا فیصلہ 30 ستمبر کو کرے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ