ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

پاکستان 14th May 2023 287 مناظر

نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا۔ نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔ پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ