جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکی اور اسرائیلی حملے: ایران میں شہداء کی تعداد 2076 ہو گئی، ہزاروں زخمی

تازہ ترین 29th Mar 2026 439 مناظر
امریکی اور اسرائیلی حملے: ایران میں شہداء کی تعداد 2076 ہو گئی، ہزاروں زخمی
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 2076 تک پہنچ چکی ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ایران کی وزارتِ صحت نے جنگ کے دوران جانی نقصان سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی اور امریکی حملوں میں اب تک 2076 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 216 بچے بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق حملوں میں 1767 بچوں سمیت 26 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ حملوں میں 336 طبی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ