اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

پرویز الٰہی اور فرنٹ مین زمان کی مبینہ آڈیو وائرل

تازہ ترین 04th Jul 2023 366 مناظر

ایف آئی اےنے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فرانزک کے لیے بھجوا دیں۔

لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کے کار خاص زمان گن مین سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ پرویز الٰہی اور زمان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ پرویز الٰہی اور زمان رقم کے لین دین سے متعلق بات کررہے ہیں۔ زمان چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا اور اسے چند روز پہلے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ زمان اور سارہ انور کے رابطوں کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ اس کی پرویز الٰہی کی مبینہ بیوی سارہ انور کے گھر 71 دفعہ موجودگی ثابت ہوئی ۔ ایف آئی اےنے زمان کے موبائل سے برآمد آڈیو فرانزک کے لیے بھجوا دیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ