ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

مفاہمت دو طرفہ معاملہ ہے، امریکہ معاہدے پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: ایرانی صدر

تازہ ترین 30th Jun 2026 242 مناظر
مفاہمت دو طرفہ معاملہ ہے، امریکہ معاہدے پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے: ایرانی صدر
تہران (ویب ڈیسک): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمت ایک دو طرفہ عمل ہے، اگر امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ایران بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں اور غیر مناسب دعوؤں کے مقابلے میں ایران کا مؤقف واضح ہے۔ ایرانی صدر کے مطابق فیصلے عقل، دانائی اور انسانی وقار کو بنیاد بنا کر کیے جانے چاہئیں، جبکہ عملی اقدامات کے دوران مضبوط، بہادر اور بے خوف دفاع کیا جانا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ