جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکا کا ایران میں میزائل مرکز اور بحری دفاعی نظام پر حملے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

تازہ ترین 15th Jul 2026 253 مناظر
امریکا کا ایران میں میزائل مرکز اور بحری دفاعی نظام پر حملے کا دعویٰ، ویڈیو جاری
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بدھ کی صبح ایران پر کیے گئے حملوں کے دوران تنب جزیرے میں موجود بحری دفاعی نظام اور میزائل ذخیرہ گاہ کو نشانہ بنایا۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حملے کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ سینٹکام کے مطابق ایران پر یہ حملے تقریباً 90 منٹ تک جاری رہے۔ اپنے بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو مزید کمزور کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ