جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

اروشی کا فون چوری کرنے والے شخص کی اطلاع، واپسی کی اہم شرط

شوبز 19th Oct 2023 301 مناظر

اروشی کے فون کی گھنٹی 14 تاریخ کو سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بجی۔ 15 اکتوبر کو اس نے رپورٹ درج کرائی تھی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا فون چور ہونے کی اطلاع مل گئی تاہم فون چوری کرنے والے شخص نے فون واپس کرنے کے لیے اہم شرط رکھ دی ہے۔
اروشی کے فون کی گھنٹی 14 تاریخ کو سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ کے دوران بجی۔ 15 اکتوبر کو اس نے رپورٹ درج کرائی تھی۔
اروشی نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے درخواست کی کہ میرا 24 کیرٹ سونے کا آئی فون غائب ہے۔ اگر کوئی فون دیکھے تو مجھ سے رابطہ کرے۔
اب چار دن بعد اروشی کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ میرے پاس آپ کا آئی فون ہے،
اگر آپ اپنا فون واپس لینا چاہتے ہیں تو آپ کو میرے بھائی کو کینسر سے بچانے میں مدد کرنی ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اروشی روٹیلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ