جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کی محبت پاکیزہ اور پرورش بےمثال ہے: سید مراد علی شاہ

سندھ 14th May 2023 98 مناظر

ماں اپنی اولاد کی پرورش اور بہترین مستقبل کے لیئے جیتی ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کی محبت پاکیزہ اور پرورش بےمثال ہے۔ یہ بات انہوں نے مائوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں اپنی اولاد کی پرورش اور بہترین مستقبل کے لیئے جیتی ہیں ۔ آج کے دن کے منانے کا مقصد ممتا کے پیار اور ماں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج سوچنا یہ ہے کہ ہماری مائوں نے ہمیں ایک مضبوط، باشعور اور پر وقار شخصیت بنایا لیکن کیا ہم انہیں وہ احترام دے سکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ان اولادوں کو اپنے گریبان میں دیکھنا چاہیئے جن کی مائیں انکی محبت سے محروم ایدھی ہومز میں زندگی گزار رہی ہیں۔ سلام ان فلاحی اداروں کو جو دوسروں کی مائوں کو اپنی مان سمجھ کر ان کی زندگی کا آخری سہارا بنتے ہیں ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ