جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

ریحام خان نے آصف زرداری کو جھک کر سلام پیش کیا

تازہ ترین 17th Jan 2024 352 مناظر

ریحام خان نے آصف زرداری کو جھک کر سلام پیش کیا

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سابق صدر آصف علی زرداری کی شخصیت کی تعریف کرنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ریحام خان شادی کی تقریب کے دوران آصف زرداری سے ملاقات کر رہی ہیں۔ تقریب سابق وزیر فیصل واوڈا کی بیٹی کی شادی تھی جس میں آصف زرداری، صادق سنجرانی سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصف زرداری کی آمد پر وہاں موجود افراد ان سے مصافحہ کر رہے ہیں جب کہ ریحام خان نے بھی شائستہ انداز میں سابق صدر کا استقبال کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے، ریحام نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’زرداری صاحب بہت شائستہ اور فطری طور پر خوش مزاج ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ بختاور، بلاول اور آصفہ اتنے خوبصورت ادب کے مالک ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ