بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے عمران پراجیکٹ کو زمین بوس کیا: مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین 11th Jun 2023 275 مناظر

حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیےاقدامات کا اعلان کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کو زمین بوس کیا، 4 سال میں ملکی معیشت سے کھلواڑ کیا گیا۔ انہوں نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لےگی، پی ڈی ایم کی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو زیادہ ریلیف دینے کے لیےاقدامات کا اعلان کیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ