ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

سندھ 24th Aug 2023 348 مناظر

حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے

ٹھٹھہ (ویب ڈیسک) ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ