جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پنڈی اسلام آباد میں ہیٹ اسٹروک سے 9 افراد جاں بحق

تازہ ترین 25th Jun 2023 49 مناظر

ہیٹ اسٹروک سے ایک موت روات اور ایک بگا کے علاقےمیں ہوئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اموات ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں، گرمی جانیں لے گئی مگر اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے ایئر کنڈیشن اب تک خراب ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال میں بھی جمعے اور ہفتےکو شدید گرمی کے باعث چند اموات بھی ہوئیں جبکہ اسپتال کی فارمیسی میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات، ویکسن اور لیکویڈز خراب ہونےکا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز اسپتال لایا گیا، بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی، ہیٹ اسٹروک سے ایک موت روات اور ایک بگا کے علاقےمیں ہوئی، کلرسیداں کے علاقے میں بھی ہیٹ اسٹروک سے ایک ہلاکت ہوئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ