جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ارباز خان رواں ماہ شادی کریں گے، دلہن کون ہے؟

شوبز 21st Dec 2023 428 مناظر

ارباز خان رواں ماہ شادی کریں گے، دلہن کون ہے؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار ارباز خان 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ان کی سابق گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے بریک اپ کی خبروں کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار رواں ماہ 24 دسمبر کو میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے شادی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں طے کی جائے گی جس میں جوڑے کے کچھ قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔ شورہ خان بالی ووڈ کی میک اپ آرٹسٹ ہیں، دونوں کی پہلی ملاقات آنے والی فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ارباز خان اور شورا خان کی محبت کی کہانی شروع ہوئی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ