جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ حکومت نے جیل محکمے میں اہم انتظامی تبدیلیاں کر دیں

سندھ 04th Jun 2025 234 مناظر
سندھ حکومت نے جیل محکمے میں اہم انتظامی تبدیلیاں کر دیں
کراچی (ویب ڈیسک): ملیر جیل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد سندھ حکومت نے جیل محکمے میں اہم انتظامی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جیل محکمے کے انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے لیے قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کی منظوری قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس جاری کر کے دے دی ہے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے جیل محکمے کے انتظامی ڈھانچے اور قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت اب آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر سول سروس افسران کو تعینات کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق، جیل سے مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے 94 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 122 قیدی تاحال فرار ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ