پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون سے مدد مانگنے کی آڈیو لیک

تازہ ترین 20th May 2023 398 مناظر

عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھوپا

اسلام آباد: عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ زُوم میٹنگ نے تمام راز فاش کر دئیے ۔ عمران خان مبینہ آڈیو میں امریکی کانگریس ویمن سے زوم میٹنگ میں گفتگوکررہے ہیں۔ عمران خان نے تمہید میں امریکی خاتون کو بتایا کہ 99 فیصد پاکستان عمران خان کا خواہاں ہے اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہاہے، ہم اس وقت تاریخ کی مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا ذمہ حسب عادت آرمی اور دیگر اداروں پر تھوپتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسی یہاں بہت طاقتور ہے۔ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی ذمہ داری سابقہ آرمی چیف پر عائد کردی اور امریکی خاتون کے سامنے اپنے دور کی معاشی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں آپ میرے حق میں آواز اُٹھائیں۔ زوم میٹنگ کے آخر میں عمران خان اور ان کے ساتھی خوش نظر آئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ