جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی کا صدر عارف علوی کے دماغی معائنہ کا مطالبہ

تازہ ترین 20th Aug 2023 352 مناظر

ان کی ٹویٹس سے ان کی ذہنی حالت پر کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں۔نیئر بخاری

جڑانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صدر عارف علوی کے طبی معائنے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ ان کی ٹویٹس سے ان کی ذہنی حالت پر کچھ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر علوی نے پی ٹی آئی کارکن اور چیئرمین کے ذاتی خادم کا کردار ادا کیا۔ نیئر بخاری نے کہا کہ آئین کے مطابق صدر نے بلوں کی منظوری دی اور اعتراض نہیں کیا، پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز محدود مدت کے اختتام پر خود بخود لاگو ہو جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوں کو درست نہ کرنے کے بارے میں صدر کی وضاحت صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ