بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

بیوی سے تعلقات کا شک، شوہر نے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا

دنیا 27th Jun 2023 362 مناظر

تمام واقعے کو وجے کے دوسرے دوست نے موبائل فون میں ریکارڈ کیا : بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک تاجر نے اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ کرناٹکا کے ضلع چکابالاپور میں 19 جون کو پیش آیا جہاں وجے نامی تاجر نے اپنی بیوی اور دوست مریش کے درمیان ناجائز تعلقات کے شبے میں دوست کا گلا کاٹ ڈالا اور اس کا خون پی لیا۔ اس تمام واقعے کو وجے کے دوسرے دوست نے موبائل فون میں ریکارڈ کیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وجے کو مریش کو مکے مارتے اور اس کا گلا کاٹ کر خون پیتے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے دوست مریش اور بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہونے کا شبہ تھا جس پر مریش کو جنگل میں بلاکر جھگڑا کیا ، اسی دوران مریش کو مکے مارنے کے بعد اس کا گلا کاٹنے اور خون پینے کی ویڈیو بھی بنوائی۔ بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ حادثے کے بعد مریش کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی جان بچالی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ