منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

اسکردو ایئرپورٹ نے ایک روز میں 12 پروازوں کا سنگ میل طے کرلیا

تازہ ترین 20th Jul 2023 352 مناظر

ملک کے بڑے شہروں کا اسکردو سے بڑھتا فضائی رابطہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دے گا۔

کراچی: اسکردو ایئرپورٹ نے ایک ہی دن میں 12 پروازیں نمٹانے کا اہم سنگ میل طے کرلیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھاڑٹی (سی اے اے) کے مطابق اسکردوایئرپورٹ نے ایک دن میں 12 ایئربس اے 320 پروازیں نمٹاکر اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اوراسکردو کے درمیان آپریٹ ہوئیں۔ بڑھتی پروازیں مقامی اوربین الاقوامی سیاحوں کی اسکردو میں دلچسپی کا ثبوت ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاح ایئرپورٹ انتظامیہ اور مقامی مہمان نوازی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ ملک کے بڑے شہروں کا اسکردو سے بڑھتا فضائی رابطہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ