ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری ٹھکانوں کو بڑا نقصان پہنچا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

تازہ ترین 25th Jun 2025 473 مناظر
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری ٹھکانوں کو بڑا نقصان پہنچا: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری ٹھکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ صحافیوں کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے متعلق سوال پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہماری جوہری تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی معاملہ ہے، جس پر ایران کی جوہری توانائی تنظیم اور دیگر متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ