تم الزام لگاتے رہو، ہم خدمت کرتے رہیں گے: ملک نثار احمد کا ملک برادری اور عوام کے ساتھ مل کر احتجاج

تم الزام لگاتے رہو، ہم خدمت کرتے رہیں گے: ملک نثار احمد کا ملک برادری اور عوام کے ساتھ مل کر احتجاج

کراچی (وسیم قریشی) یونین کونسل کے جنرل کونسلر ملک نثار احمد نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناقدین کو دوٹوک اور دلیرانہ انداز میں جواب دیا اور اپنی کارکردگی کا کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدے کے غرور یا نمود و نمائش کے لیے سیاست میں نہیں آئے، بلکہ ان کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ ملک نثار احمد نے اپنے خطاب میں کہا: "خاموشی کمزوری نہیں، وقار کی زبان ہے۔ تم الزام لگاتے رہو، ہم گلیاں سنوارتے رہیں گے۔" انہوں نے بتایا کہ ان کی قیادت میں علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کے کئی اہم کام سرانجام دیے گئے، جن میں نمایاں یہ ہیں: صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری خراب ٹرانسفارمرز کی مرمت اور نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب صفائی کے نظام کو منظم اور مؤثر بنانا ملک نثار احمد نے علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علی واہن کے گراؤنڈ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے ایم این اے سید خورشید شاہ، ایم پی اے اویس قادر شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ کھیل کے میدان کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہو۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا: "مجھے عوام نے منتخب کیا ہے، ان کی خدمت میرا فرض ہے۔ ان شاءاللہ پارٹی کی توقعات پر پورا اتروں گا۔" ملک نثار احمد کا یہ جذباتی، مؤثر اور مدلل خطاب علاقے میں سیاسی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت دے گیا ہے، اور عوامی حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔