سندھ کابینہ نےکچے کے علاقوں میں ترقی کیلئے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنےکی پالیسی منظور کرلی

سندھ کابینہ نےکچے کے علاقوں میں ترقی کیلئے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنےکی پالیسی منظور کرلی

کراچی؛ سندھ کابینہ نےکچےکے علاقوں میں سماجی ترقی کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشنز اور مقامی افراد کے ساتھ مذاکرات کے بعد ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قانون کے تحت ہتھیار ڈالنےکی پالیسی میں شفاف اور ہمدردانہ طریقہ اپنایا جائےگا، ہتھیار ڈالنے والے افراد کے اہلخانہ کو تعلیم، صحت اور معاشی تحفظ دیا جائےگا۔کچے کے علاقوں میں اسکول، صحت، ویٹرنری سہولیات بحال کی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو نگرانی اور شفافیت کا عمل مؤثر بنانے اور امن کی بحالی اور ہتھیار ڈالنےکے عمل کو فروغ دینےکے لیےآگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔