زون 3 وائٹس نے زون 2 بلیوز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹچ می ٹرافی انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں زون 3 وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زون 2 بلیوز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
زون 2 بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اننگز میں 132 رنز بنائے۔ زون 3 وائٹس کی جانب سے باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ابراہیم مقبول نے 4 جبکہ رانا مبشر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ بنانے سے روکے رکھا۔
جواب میں زون 3 وائٹس نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 31.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔
زون 3 وائٹس کی جانب سے خضر حیات نے 28 جبکہ ایڈم گلکریس نے 26 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ دیگر بلے بازوں نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ زون 2 بلیوز کے باؤلرز کی جانب سے دانش اکمل نے 3 جبکہ تابش عباسی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بھرپور مزاحمت کی، تاہم زون 3 وائٹس نے ہدف حاصل کرلیا۔
میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ابراہیم مقبول کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹچ می ٹرافی انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
0 تبصرے