جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 74 افراد ہلاک

دنیا 25th Jan 2024 459 مناظر

روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 74 افراد ہلاک

ماسکو (ویب ڈیسک) یوکرین سے 65 جنگی قیدیوں کو لے کر روس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی پریس ایجنسی کے مطابق روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین سے واپس آتے ہوئے بیلگوروڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس طیارے میں یوکرین کے 65 جنگی قیدیوں کو روسی قیدیوں کے ساتھ تبادلے کے لیے لایا جا رہا تھا جب کہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 3 روسی فوجی بھی سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب یوکرائن کے مقامی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ روسی طیارے کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ دفاعی نظام کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ