جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

ایران – اسرائیل جنگ: روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا

تازہ ترین 18th Jun 2025 530 مناظر
ایران – اسرائیل جنگ: روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا
ماسکو (ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں روس نے امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو براہ راست فوجی امداد دینے یا اس بارے میں سوچنے سے بھی گریز کرے۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی فوجی امداد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے، اور ہم ایران اور اسرائیل دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ