سڈنی سوینی نیویارک میں نئی فلم ’’دی ہاؤس میڈز سیکرٹ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف
ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی اپنی آنے والی فلم ’’دی ہاؤس میڈز سیکرٹ‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں۔ 30 اکتوبر کو انہیں اپنے ساتھی اداکار اسٹیفن کیلن کے ساتھ فلم کے مختلف مناظر کی عکس بندی کرتے دیکھا گیا۔ فلم کے حوالے سے تازہ سرگرمیوں نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔