جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نارتھ ڈکیتوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ کیشن انعام کا اعلان

سندھ 16th Aug 2023 435 مناظر

پولیس کی کارروائی پر پولیس مقابلے کے دوران گھر میں موجود 05 ڈاکو مارے گئے

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نارتھ کراچی میں 05 ڈکیتوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے والی پولیس پارٹی کیلئے 5 لاکھ کیشن انعام کا اعلان کیا۔ مورخہ 16 اگست 2023 کو نارتھ کراچی میں گھر میں ڈکیتی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس مقابلے کے دوران گھر میں موجود 05 ڈاکو مارے گئے جبکہ انکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی پولیس چیف نے سرسید تھانہ پولیس پارٹی کی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی جبکہ تعریفی اسناد اور 5 لاکھ کیش انعام کا اعلان بھی کیا۔ کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے میں مصروف عمل ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ ترجمان کراچی پولیس
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ