جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

پاکستان اور روس میں اسٹیل مل کی بحالی کے معاہدے پر دستخط

تازہ ترین 11th Jul 2025 479 مناظر
پاکستان اور روس میں اسٹیل مل کی بحالی کے معاہدے پر دستخط
ماسکو (ویب ڈیسک): پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں طے پایا، جہاں پاکستان کی جانب سے وزارتِ صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے ویژن کی عکاسی کرتی ہے اور یہ معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ