جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ

تازہ ترین 19th May 2026 571 مناظر
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں، مشن کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام آپریشنز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ مذاکرات میں بی آئی ایس پی کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام نے مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا پر بریفنگ دی ہے۔ اس کے علاوہ خاندانوں کی رجسٹریشن، سہ ماہی رقم، آئندہ مالی سال کی ضروریات پر بھی بریف کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ