جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کے پھیپھڑے میں پیوست ’پن‘ کامیابی سے نکال لی

پاکستان 25th Jun 2023 445 مناظر

جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے بیہوش کیے بغیر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تسمیہ کے دائیں پھیپھڑے سے پن نکال لی

لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے آزاد کشمیر کی جواں سال مریضہ کے پھیپھڑے سے سوئی نکال کر اس کی جان بچا لی۔ جنرل اسپتال لاہور کے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان ملک نے جیونیوز کو بتایا کہ 22 سالہ تسمیہ فاطمہ سانس میں تکلیف اورسینے اور پھیپھڑے میں درد کے باعث اسپتال آئی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایکسرے سے معلوم ہوا کہ حجاب والی پن اس کے پھیپھڑے میں موجود ہے۔ تسمیہ نے بتایاکہ 3 دن پہلے حجاب لگا رہی تھی کہ منہ میں دبائی گئی پن غلطی سے پیٹ میں چلی گئی۔ جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے بیہوش کیے بغیر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تسمیہ کے دائیں پھیپھڑے سے پن نکال لی اور اب تسمیہ کی صحت تسلی بخش ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ