جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

عمران عاصم منیر کو آرمی چیف دیکھنا نہیں چاہتے تھے؟ شاہزیب خانزادہ کا انکشاف

تازہ ترین 11th May 2023 416 مناظر

عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں

سینئر صحافی و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہےکہ عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ عاصم منیر نئے آرمی چیف بنیں۔ شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس پورے معاملے کو عاصم منیر کی وجہ سے متنازع بنایا، عمران خان کہہ چکے ہیں ان کا مسئلہ یہ نہیں کون آرمی چیف بنے، مسئلہ یہ ہے کہ عاصم منیر نہ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عاصم منیر کو بہت پسند کرتے تھے، انہیں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا وہ 6 ماہ اس عہدے پررہے پھر خبریں آئیں کہ عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے ثبوت رکھے جو بنی گالہ اور ان کے اہلخانہ سے متعلق تھے کہ کس قسم کی کرپشن ہورہی ہے اور کیا خبریں ہیں، جنرل عاصم توقع کررہے تھے کہ عمران خان ایکشن لیں گے لیکن عمران خان نے جنرل عاصم کے خلاف ایکشن لیا اور انہیں عہدے سے ہٹادیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ