جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ، امداد کے منتظر 23 فلسطینی شہید

دنیا 20th Jun 2025 429 مناظر
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ، امداد کے منتظر 23 فلسطینی شہید
غزہ (ویب ڈیسک) – اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع بےگناہ فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عینی شاہدین اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ مرکزی غزہ میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن" کے زیرِ انتظام قائم کردہ ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی ٹینکوں اور ڈرونز نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کر دی، جو امداد لینے کے لیے جمع تھے۔ نُصیرات کے ایک اسپتال کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں 23 لاشیں اور 100 سے زائد زخمی شہری لائے گئے ہیں۔ اس واقعے پر تاحال اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب، فلسطینی ہلال احمر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دیر البلاح کے مغربی علاقے المسار میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ