جمعرات، 05 نومبر 2026
بریکنگ

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد کینیڈا کا چین کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل سے صاف انکار

تازہ ترین 26th Jan 2026 622 مناظر
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد کینیڈا کا چین کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل سے صاف انکار
اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا کا چین کے ساتھ کسی بھی قسم کا فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیا تو امریکہ کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دے گا۔ مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ فری ٹریڈ ڈیل نہیں بلکہ صرف چند مخصوص شعبوں میں ٹیرف میں کمی سے متعلق ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ