جمعہ، 06 نومبر 2026
بریکنگ

لیڈی ڈیانا کے آخری الفاظ کیا تھے؟سارجنٹ ہیویئر نے وضاحت کردی

دنیا 08th May 2023 105 مناظر

سارجنٹ ہیویئر کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر پہنچے تو لیڈی ڈیانا کو گاڑی کے پچھلے حصے میں نیم بے ہوش پایا

لیڈی ڈیانا کی موت کو برسوں گزرنے کے باوجود آج تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جب 31 اگست 1997ءکے روز ڈیانا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو سارجنٹ ہیویئر گورمیلن وہ پہلے شخص تھے جو ان کی مدد کو پہنچے ۔ وہ اس ریسکیو ٹیم کی قیادت کررہے تھے جو حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تھی سارجنٹ ہیویئر کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی جگہ پر پہنچے تو لیڈی ڈیانا کو گاڑی کے پچھلے حصے میں نیم بے ہوش پایا۔ وہ کچھ کہنے کی کوشش کر رہی تھیں جسے سننے کیلئے سارجنٹ ہیویئر ان کے قریب ہوئے تو یہ الفاظ سنائی دئیے ”مائی گاڈ! یہ کیا ہوگیا ہے۔“ اس واقعے کے متعلق سارجنٹ کا کہنا ہے کہ یہ شہزادی کے آخری الفاظ تھے کیونکہ اس کے بعد وہ کچھ نہیں بولیں اور ہسپتال پہنچنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔سارجنٹ ہیوئیر نے مزید بتایا کہ ”اس وقت مجھے امید تھی کہ وہ بچ جائیں گی۔ جب انہیں جائے وقوعہ سے لیجایا جارہا تھا تو وہ ہوش میں تھیں لیکن جب انہیں سٹریچر پر ڈالا جارہا تھا تو یوں محسوس ہوا گویا انہیں دل کا دورہ پڑرہا تھا۔ بعدازاں ہسپتال میں ا ن کی موت ہوگئی۔“ سارجنٹ ہیویئر نے بتایا کہ ”جب میں جائے حادثہ پر پہنچا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ گاڑی میں کون تھا۔ میں نے ایک خاتون کو گاڑی کے پچھلے حصے میں شدید زخمی حالت میں دیکھا جو ابھی تک زندہ تھی اور اس کے ہونٹ ہل رہے تھے۔ اس کے دائیں کندھے پر زخم آیا تھا لیکن باقی جسم پر زخم یا خون نظر نہیں آرہا تھا۔ جب وہ ایمبولینس میں تھی تو ہوش میں تھی لیکن بعدازاں ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ شہزادی ڈیانا تھیں۔“
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ