ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایلن پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2004 کی مشہور فلم Eternal Sunshine of the Spotless Mind سے صرف اس وجہ سے مکمل طور پر نکال دیا گیا کیونکہ اداکارہ کیت ونسلیٹ کی اداکاری اتنی شاندار تھی کہ فلمسازوں کو مزید کسی کردار کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔
یہ انکشاف انہوں نے ٹریبیکا فلم فیسٹیول کے Storytellers سیشن کے دوران کیا، جہاں وہ اپنی فلمی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کر رہی تھیں۔
پومپیو نے بتایا:
"مجھے فلم میں 'ناؤمی' کا کردار دیا گیا تھا، جو جم کیری کے کردار کی نئی دوست تھی، مگر جب کیٹ ونسلیٹ کی پرفارمنس دیکھی گئی تو فلمسازوں نے کہا، 'اب کسی اور کی ضرورت نہیں'، اور مجھے فلم سے مکمل طور پر نکال دیا گیا۔"
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہیں مایوسی ہوئی، لیکن کیٹ ونسلیٹ کی زبردست اداکاری کے آگے انکار ممکن نہ تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی دیانتداری کو سراہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ Eternal Sunshine of the Spotless Mind ایک نفسیاتی اور رومانوی فلم تھی، جس کے ہدایتکار مائیکل گونڈری تھے۔ فلم کو 2004 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے کئی ایوارڈز جیتے، جن میں "بہترین اسکرین پلے" کا اکیڈمی ایوارڈ بھی شامل ہے، جبکہ کیٹ ونسلیٹ کو "بہترین اداکارہ" کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
0 تبصرے