اسلام آباد: آئی ایل آئی ایس اے فیڈرل چیپٹر کی نئی منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا
اسلامیانس لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ایلمنائی ایسوسی ایشن (ILISAA) کے فیڈرل چیپٹر کی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی حلف برداری کی تقریب قومی لائبریری پاکستان، اسلام آباد کے معزز ہال میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر مارشل جاوید احمد (صدر، سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز - CASS) تھے، جنہوں نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ نومنتخب باڈی کے ارکان درج ذیل ہیں:
خرم شہزاد – صدر، ناصر خان عباسی – سیکریٹری جنرل، ظہور احمد – فنانس سیکریٹری، کاشف کمال – انفارمیشن سیکریٹری، معتبر پیشہ وران اور ماہرین نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جن میں رانا یاسر عرفات (ڈائریکٹر جنرل، قومی لائبریری پاکستان)، جناب محمد ارشد (ڈائریکٹر جنرل، ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز)، اور جناب کاظم علی سید (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی) شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض نہایت عمدگی سے محمد جواد نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر مفید اور بصیرت افروز پریزنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔ کاظم علی سید نے “ILISAA کی جھلک: سفر، وژن اور مستقبل کی سمت” کے عنوان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پیشہ ورانہ ترقی میں ایلمنائی ایسوسی ایشنز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ محمد ارشد نے “گزشتہ مدتِ کار کا جائزہ: ترقی، خلا اور مستقبل کے اہداف” کے عنوان سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔نومنتخب صدر خرم شہزاد نے ILISAA کا 2025–2027 حکمت عملی منصوبہ پیش کیا، جس میں چھ اہم ترجیحات شامل تھیں1. . پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن (PLA) کی بحالی 2. تربیتی ورکشاپس کا انعقاد 3. طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ4. رکنیت میں اضافہ5. بین الاقوامی روابط کا فروغ6. ادارے کی پائیداری کے لیے فنڈ ریزنگتقریب کا اختتام ناصر خان عباسی (سیکریٹری جنرل ILISAA) کے پُراثر کلماتِ تشکر پر ہوا۔ انہوں نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء، اور ایلمنائی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر قومی لائبریری پاکستان کی مینجمنٹ، بالخصوص ڈائریکٹر جنرل جناب رانا یاسر عرفات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب زاہد خان، لائبریرین جناب عبد الرحیم، اور جونئیر لائبریرین حافظ عبداللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی بھرپور معاونت اور تعاون کے باعث یہ تقریب نہایت کامیابی سے مکمل ہوئی۔ س موقع پر سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ممبر گورننگ باڈی نوید شیخ نے بھی تقریب میں بطور مہمان شرکت کی ۔ اور نومنتخب عہدے داران کو مبارکباد دی نئی منتخب باڈی کی حلف برداری اس بات کا مظہر ہے کہ ILISAA پیشہ ورانہ معیار، تعاون اور ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
0 تبصرے