تہران (ویب ڈیسک) – ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری نے ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب براہِ راست جنگ میں شامل ہو چکا ہے اور اس نے ایران کی "مقدس سرزمین" کی بے حرمتی کی ہے۔
ابراہیم زلفقاری نے کہا کہ امریکہ کے خلاف طاقتور اور مخصوص اہداف پر حملے کیے جائیں گے، اور امریکہ کو "دردناک، افسوسناک اور حیران کن" نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے انگریزی میں کہا:
"Mr. Trump, gambler! This war you have started — we will be the ones to end it."
ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایرانی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کو آپریشن روم میں ساتھی افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں امیر حاتمی نے کہا کہ ماضی میں بھی جب امریکہ نے ایران کے خلاف کوئی مجرمانہ کارروائی کی، تو اسے سخت اور فیصلہ کن جواب دیا گیا — اس بار بھی ردِ عمل ویسا ہی ہو گا۔
اس تناظر میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی افواج کی جانب سے امریکی فورسز کے خلاف "کسی بھی قسم کی کارروائی" کا امکان پیدا ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
0 تبصرے