تہران (ویب ڈیسک) – ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل پر تازہ میزائل حملے میں پہلی بار جدید ملٹی وارہیڈ میزائل ”قدر-H“ کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ ”آپریشن وعدہ صادق 3“ کے تحت کیا گیا، جو اسرائیل پر اب تک کا 21 واں حملہ ہے۔
میزائل اور ڈرونز کا استعمال
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس آپریشن میں
سالڈ (ٹھوس) اور لکوئڈ (مائع) فیول والے بیلسٹک میزائل،
اور جدید ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
بیان میں خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس بار پہلی مرتبہ "قدر-H" میزائل استعمال ہوا، جو ایک سے زائد وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حملے کی نوعيت
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائلوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شمال سے جنوب تک مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
میزائل کی درستگی اور تباہ کن صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعدد حکمتِ عملیاں اختیار کی گئیں۔
0 تبصرے